پاکپتن (خصوصی رپورٹ) شہروگرد نواح میں چک 14 کے بی میں دیہاتی کے سٹور سے 50 من تل اور6لاکھ 13ہزارکی کھاد چوری ہوگئی، پولیس نے زوہیب کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا، چوک مرلے میں چوروں نے کریانہ سٹور کا صفایا کر دیا، چور سٹور کے تالے توڑ کر 32 ہزار کا سامان کریانہ لے گئے، چک 20 کے بی میں بھی چور ایک گھر کے تالے توڑ کر ایک لاکھ 21 ہزار روپیہ سے زائد مالیتی سوٹ اور نقد رقم لے گئے، جمال چوک میں نامعلوم چور دکان کے باہر کھڑی غلام علی کی موٹر سائیکل لے گئے، پولیس نے مقدمات درج کر لیے ہیں۔