ملک بھرمیں سائبر کرائم میں اضافہ:پانچ سالوں میں 6لاکھ سے زائد شکایات موصول

اسلام آباد(آن لائن)ملک بھرمیں سائبر کرائم میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ہے اورگذشتہ پانچ سالوں میں ایف آئی اے کو سائبر کرائم کی 6لاکھ 39 ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئیں۔
 ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی 5 سالہ رپورٹ تیار کی گئی ہے جس کے مطابق پانچ سالوں میں ایف آئی اے کو سائبر کرائم کی 6لاکھ 39 ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئیں، سال 2024 میں سائبر کرائم کیخلاف 1لاکھ 23 ہزار 893 شکایات ایف آئی اے کو رپورٹ کی گئیں ۔رپورٹ کے مطابق پانچ سالوں میں سائبر کرائم میں 7 ہزار 20 افراد کو گرفتار، 222 مجرمان کو سزائیں ہوئیں، 73ہزار 8 سو 25 انکوائریوں کے بعد 5 ہزار 713 مقدمات کا اندراج کیا گیا، ساڑھے 6 لاکھ میں سے 4 لاکھ 14 ہزار سیزائد شکایات کو مصدقہ قرار دے کر قانونی کاروائی کی گئی۔رپورٹ کے مطابق  سال 2024 میں 24 افراد، 2023 میں 92 اور سال 2022 میں 48 مجرمان کو سزائیں دی گئیں، سال 2021 میں 38 اور سال 2020 میں 20 مجرمان کو سزائیں ہوئیں۔