پشاور (آئی این پی )عیدالاضحی پرخیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کے ڈیرے، 3دن میں 6لاکھ 52ہزار سے زائد سیاحوں نے تفریحی مقامات کا رخ کیا۔ ترجمان ٹور ازم اتھارٹی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ عیدالاضحی کے 3دنوں میں 6 لاکھ 52ہزار سے زائد سیاحوں نے خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا، گلیات میں ایک لاکھ 77ہزار، ناران کاغان میں ایک لاکھ 68ہزار سیاح تفریح کے لیے پہنچے۔ترجمان کے مطابق مالم جبہ میں ایک لاکھ 60ہزار، اپر دیر میں 85ہزار سیاح آئے۔