بشریٰ بی بی کو 190 ملین پائونڈ کیس میں وارنٹ جاری ہونے پر گرفتار کیا جائے گا، نیب ٹیم پختونخوا پہنچ گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق خاتون اوّل بشریٰ بی بی کی گرفتاری کیلئے قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی کی ٹیم خیبر پختونخوا بھجوا دی گئی۔ذرائع نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ بشریٰ بی بی کو 190 ملین پائونڈ کیس میں وارنٹ جاری ہونے پر گرفتار کیا جائے گا، نیب کی ٹیم 3 روز پہلے بھی کے پی میں گرفتاری کی کوشش کرتی رہی۔ذرائع نے بتایا کہ دوبارہ سے نیب کی ٹیم گرفتاری کیلئے تشکیل دی گئی، نیب کے پی کو بھی ٹیم سے مکمل تعاون کی ہدایت کر دی گئی، نیب خیبر پختونخوا پولیس کی بھی مدد لے گی۔