گورنر سلیم حیدرایک بار پھر آمنے سامن عظمیٰ بخاری
جانی و مالی نقصان کے ذمہ دار پی ٹی آئی والے ہیں تو حکومت بھی،نکالنے کیلئے اچھا طریقہ استعمال کیا:گورنر،باتوں میں تضاد،آئینی حیثیت سے اپنے عہدے پر رہیں ،حکومتی معاملات میں مداخلت نہ کریں:عظمیٰ بخاری کا جواب
لاہور( کرائم رپورٹر ، مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب حکومت اور گورنر پنجاب ایک بار پھر آمنے سامنے آ گئے ،گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا ہے اسلام آباد احتجاج میں پنجاب حکومت پی ٹی آئی والوں کو روکنے میں ناکام رہی، انہیں نکالنے کیلئے اچھا طریقہ استعمال کیا گیا، وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا گورنر پنجاب اپنے آئینی کردار تک محدود رہیں، پی ٹی آئی سے ہمدردی ہے تو گورنر شپ چھوڑ کر پی ٹی آئی جوائن کرلیں۔سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سلیم حیدر نے کہا اسلام آباد میں جو کچھ ہوا وہ غلط ہوا، غلطی دونوں طرف سے ہوئی،پنجاب حکومت اور پولیس کی ناکامی کی وجہ سے پی ٹی آئی والے اسلام آباد پہنچے،صوبے میں کنٹینرز لگا کر ایسا محسوس کرایا گیا کہ کوئی سونامی آرہا ہے، پنجاب حکومت کی حکمت عملی ناکام رہی تو یہ کس بات کا کریڈٹ لے رہے ہیں، جانی و مالی نقصان کے زیادہ ذمہ دار پی ٹی آئی والے ہیں تو کچھ کی ذمہ دار حکومت بھی ہے، کٹی پہاڑی اٹک کے پاس پنجاب پولیس کو ایکسپائر شیل دئیے گئے جبکہ علی امین گنڈا پورنے سرکاری وسائل کے ساتھ وفاق پر دھاوا بولا، وفاق پر اس طرح دھاوا بولنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، وفاقی حکومت بھی ناکام ہوئی ہے وہ کوئی حکمت عملی نہیں بنا سکی بلکہ شہروں کو بند کرنے سے بڑے پیمانے پر نظام زندگی کو معطل کرنا بھی ناکام حکمت عملی کا ایک ثبوت ہے۔پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد سے نکالنے کا صحیح طریقہ استعمال کیا گیا، اگر پی ٹی آئی والے ڈی چوک پہنچتے تو بہت بربادی ہونی تھی، سارے ادارے اس میں ناکام ہوئے کہ یہ مظاہرین اسلام آباد تک کیسے پہنچے، اسلام آباد میں آپریشن کرکے بہت اچھا کیا گیا یہی ہونا چاہیے تھا، بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور تو پہلے بھاگنا چاہتے تھے لیکن انہیں پی ٹی آئی کارکنوں نے جانے نہیں دیا۔پی ٹی آئی والے اپنے کارکنوں کو اسلام آباد لا کر چھوڑ جاتے ہیں۔ بطور گورنر پنجاب اور پیپلز پارٹی سے تعلق کے سبب وہ فریقین سے درخواست ہی کر سکتے ہیں کہ وہ حالات کو مزید خراب ہونے سے بچائیں۔گورنر نے پیپلز پارٹی کے رہنما طارق سعید جٹ کی رہائشگاہ گائوں تارو گل، اڈاپلاٹ رائے ونڈ روڈ پر پیپلز پارٹی کے 57 ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں کیک بھی کاٹا۔کنسلٹنٹ انسدادِ منشیات مہم سید ذوالفقار حسین کی زیرقیادت ملنے والے ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب کے 6 رکنی وفد سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا دسمبر میں منعقد ہونے والی وائس چانسلرز کانفرنس میں منشیات جیسے اہم مسئلے پر بات کریں گے۔گورنر ہائوس میں لاہور پریس بائٹری چرچ اور پیپلز پارٹی مینارٹی