پی آئی اے میں نئے چیف آئی ٹی کا انتخاب فائنل،آئندہ ماہ جوائن کرینگے

کراچی(آئی این پی ) قومی ایئرلائن (پی آئی اے) میں نئے چیف انفارمیشن ٹیکنالوجی کا انتخاب فائنل کرلیا گیا ۔نئے چیف آئی ٹی آئندہ ماہ ستمبر سے پی آئی اے جوائن کرلیں گے۔تفصیل کے مطابق پی آئی اے میں انتظامی بہتری اور ری اسٹرکچرنگ کے عمل کے تحت اہم عہدوں پر بھرتیوں کا سلسلہ جاری ہے، ذرائع نے بتایا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ نے نئے چیف آئی ٹی کا انتخاب فائنل کر لیا ہے، منتخب کیے گئے نئے چیف آئی ٹی آئندہ ماہ ستمبر سے باقاعدہ طور پر قومی ایئرلائن میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے