طالبان حکومت افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال سے روکنے میں ناکام رہی ہے:آئی ایس پی آر

پاکستان کی افغانستان میں کارروائی 7 ٹھکانے تباہ، 28 دہشتگرد ہلاک ،50 زخمی
 دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی گئی، پاکستان کے پاس حتمی شواہد ہیں کہ اسلام آباد مسجد، باجوڑ اور بنوں میں دہشت گردی کی کارروائیاں خوارج نے افغانستان میں قیادت اور ہینڈلرز کی ایماء پر کیں
 پاکستان اب دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں کرے گا، پاکستان اب دہشتگردوں کیخلاف ان کی موجودگی کے مقام سے قطع نظر بلا رعایت کارروائیاں کرے گا: افغان سرزمین کا پاکستان کے خلاف استعمال بند کیا جائے، :وزارت اطلاعات 
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دہشت گردی کی پے در پے وارداتوں کے بعد پاکستان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیااورپاکستان نیافغانستان میں دہشت گردوں کے 7 ٹھکانوں پر کارروائیاں کرکے ان کو ملیامیٹ کر دیا۔ پاکستان کی جانب سے افغانستان میں دہشت گرد ٹھکانوں پر جوابی کارروائی کی گئی جس میں خوارج اوردہشت گردوں کے 7 کیمپوں اور ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا،ان کارروائیوں میں 28 دہشت گرد ہلاک اور 50 زخمی ہوئے ہیں۔ وزارت اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی گئی، پاکستان کے پاس حتمی شواہد ہیں کہ اسلام آباد مسجد، باجوڑ اور بنوں میں دہشت گردی کی کارروائیاں خوارج نے افغانستان میں قیادت اور ہینڈلرز کی ایماء پر کیں۔وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ افغان سرزمین کا پاکستان کے خلاف استعمال بند کیا جائے، دوحا معاہدے پر عمل در آمد ناگزیر ہے،جس کے لئے عالمی برادری کردار ادا کرے۔وزارت اطلاعات کے مطابق باجوڑاور بنوں حملوں کے پیچھے افغانستان میں موجود خوارج قیادت ہے۔ آئی ایس پی آرکے مطابق پاکستان اب دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں کرے گا، پاکستان اب دہشتگردوں کیخلاف ان کی موجودگی کے مقام سے قطع نظر بلا رعایت کارروائیاں کرے گا۔طالبان حکومت افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال سے روکنے میں ناکام رہی ہے۔