محلے دار کو قتل کر کے فرار ہونے والا پکڑا گیا

لاہور(کرائم رپورٹر)پرانی انارکلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اپنے محلے دار کو قتل کر کے فرار ہونے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان کے مطابق مفرور اشتہاری نے نواں کوٹ کے علاقہ میں 3 سال قبل قتل کیا تھااشتہاری رمضان نے معمولی تلخ کلامی پر اپنے محلے دار پر فائرنگ کردی، رمضان قتل کر کے جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا تھامفرور اشتہاری رمضان کو گرفتار کر کے انویسٹی گیشن ونگ کو اطلاع دے دی گئی۔