محلے دار نے فائرنگ کرکے نوجوان کوزخمی کر دیا

لاہور(کرائم رپورٹر)شفیق آباد کے علاقے میں جھگڑے پر محلے دار نے فائرنگ کرکے نوجوان کوزخمی کر دیا بتایا گیا ہے کہ شفیق میں جھگڑے پر محلے دار نے فائرنگ کرکے موسی کوزخمی کر دیا زخمی موسی کو طبی امداد کیلئے ہسپتال میں منتقل کردیا پولیس کے مطابق موسی ٰکو 6 گولیاں لگی ملزمان وقار اوراسکا والد امانت فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئیزخمی موسی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی۔