حادثہ لیاقت آباد کے علاقے بہا ر کالونی میں پیش آیا،فصیح اشفاق موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)لیاقت آباد میں اینٹوں سے بھری ٹرالی الٹنے کے باعث پیش آنے والے حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق حادثہ بہار کالونی کے علاقے میں پیش آیا جہاں ٹرالی بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیاجاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت فصیح اشفاق کے نام سے ہوئی ہیذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے لاش کو ضروری کارروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔