زمین کے تنازع پر کزن قتل

 دھوندیگاوں میں واقعہ ،لاش پوسٹمارٹم کے لیے منتقل ، ملزم کی گرفتاری کے لیے چھا پے 
لاہور(کرائم رپورٹر)رائیونڈ سٹی کے علاقے میں زمین کے تنازع پر چچازاد بھائی نے فائرنگ کر کے کزن کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔پولیس نے لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کرکے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ۔رائیونڈ سٹی کے علاقے دھوندے گائوں میں زمین کے تنازعہ پرچچا زاد بھائی شاہد نے فائرنگ کر کے اصغر کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔