قبضہ میں رکاوٹ بننے پرمبشر کی فائرنگ،علی عمران چل بسا، مقدمہ درج
ساہیوال (خصوصی رپورٹ)زمین کا تنازع پر مخالفین نے فائرنگ کرکے ایک بھائی کو قتل، دوسریبھائی کو شدید زخمی کردیا، تفصیلات کے مطابق مراد کے کاٹھیا میں خالد معراج اور مبشرکاٹھیا وغیرہ کے ساتھ زمین کا تنازع چلا آرہاہے اور خالد معراج پارٹی نے سول عدالت سے حکم امتناعی لے رکھاتھا، گزشتہ روز مبشر وغیرہ نے مذکورہ زرعی رقبہ پر ٹریکٹر کے ذریعے ہل چلا کر قبضہ کرنے کی کوشش کی ،جس پر خالد معراج کے بھائی علی عمران نے روکنے کی کوشش کی، جس پرمبشر نے فائرنگ کرکے علی عمران کو قتل اور خالد معراج کو شدید زخمی کردیا اورملزم اپنی گاڑی چھوڑ کر موٹرسائیکلوں پر فرارہوگئے، پولیس تھانہ ہڑپہ نے خالد معراج کی رپورٹ پر مبشر وغیرہ 12ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔