47/12-L میں رانا مزمل عر ف ببلی ذوالفقار اور طاہر پر فائرنگ کر کے فرار۔ مقدمہ درج ،ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے
چیچہ وطنی (خصوصی رپورٹ)تھانہ بنگلہ اوکانوالہ کی حدود میں نوجوان نے اراضی کے تنازع پر سگے چچا اور کزن کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔نواحی گاو?ں 47/12-L میں رانا مزمل کا اپنے چچا ذوالفقار اورکزن طاہر مزمل کے ساتھ اراضی کا تنازع چلا آ رہا تھا کہ گزشتہ روز طیش میں آکر رانا مزمل عرف ببلی نے دونوں پر فائرنگ کر دی جس سے ذوالفقار اور طاہر مزمل موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے،ملزم اسلحہ لہراتا ہوا جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا،پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشیں قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دیں اورذوالفقار کی بیوی شہناز بی بی کی مدعیت میں رانا مزمل کیخلاف دہرے قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔ڈی پی او ساہیوال رانا طاہر رحمن نے واقعے کا نوٹس لیکر ڈی ایس پی سرکل چیچہ وطنی تاثیر ریاض چیمہ کو ملزم کو فوری گرفتار کرکے شفاف تفتیش کرنیکی ہدایت کی ہے ۔پولیس ملزم کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔