مسجد الحرام، مسجدِ نبویؐ سمیت سعودیہ بھر میں نماز استسقاء ادا

لاکھوں زائرین اور مقامی افراد نے شرکت کی‘بارانِ رحمت  کے لئے اللہ کے حضور التجا کی گئی

مکہ مکرمہ (آن لائن)سعودی عرب میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر جمعرات کو مسجد الحرام اور مسجد نبوی  سمیت تمام مساجد میں نمازِ استسقاء ادا کی گئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  نمازِ استسقاء میں لاکھوں زائرین اور مقامی افراد نے شرکت کی۔ خادم الحرمین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے  نمازِ استسقاء ادا کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔ سعودی عرب کی 12 ہزار سے زائد مساجد میں  نمازِ استسقاء ادا کر کے اجتماعی دعائیں کی گئیں۔