لاہور (سپیشل رپورٹر )پنجاب حکومت نے خشک سالی کے خدشے کے پیش نظر صوبہ بھر میں نماز استسقا ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سیکریٹری زراعت افتخار سہو کا کہنا ہے کہ خشک موسم کے باعث گندم کی فصل پر منفی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے، باران رحمت کیلئے نماز استسقا ادا کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کی فیلڈ فارمیشنز نماز استسقا کی ادائیگی کیلئے اہتمام کریں، نماز استسقا صبح 10 بجے پنجاب بھر میں ادا کی جائے گی