شدید خشک سالی ‘ راولپنڈی میں نماز استسقاء ادا کردی گئی

 راولپنڈی(آن لائن)شدید خشک سالی اور باران رحمت کے نزول کے لئے راولپنڈی میں نماز استسقاء ادا کردی گئی۔نماز استسقاء میں تعلیمی اداروں کے بچوں اور اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔باران رحمت کے نزول کیلئے نماز استسقاء سید پور روڈ پر ادا کردی گئی۔ نماز استسقاء چیف ایگزیکٹو ایجوکیشن امان اللہ خان نے پڑھائی.۔نماز استسقاء کے بعد باران رحمت کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔نماز استسقاء کا اہتمام محکمہ تعلیم راولپنڈی کی جانب سے کیا گیا تھا