سموگ کا پھیلائو: پنجاب بھر میںکل نماز استسقاء ادا کرنے کا فیصلہ

    لاہور(سپیشل رپورٹر) لاہور سمیت پنجاب بھر میں سموگ میں اضافہ اور بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کے خاتمے کیلئے پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں 15نومبر کو نماز استسقاء ادا کرنے کا فیصلہ کرلیا،محکمہ اوقاف جمعہ کے روز، صوبہ بھر میں نماز ِاستسقاء کا اہتمام کرے گا۔اس حوالے سے سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہررضابخاری کا کہنا ہے کہ نماز استسقاء اجتماعی توبہ، استغفار اور بارانِ رحمت کی طلب کا ذریعہ ہے جس سے سموگ کے اثرات کم ہوں گے۔