تربت میں دھماکہ، 1 شخص جاں بحق، 2 زخمی

آبسر کے علاقے میں دیسی ساختہ بم نامعلوم افراد کی جانب سے سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا
 کوئٹہ(آئی این پی )بلوچستان کے شہر تربت میں بم دھماکے کے نتیجے میں1 شخص جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق دھماکہ تربت کے علاقے آبسر میں ہوا، جہاں دیسی ساختہ بم نامعلوم افراد کی جانب سے سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔ واقعے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق میتوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے