جی ایچ کیو حملہ کیس: عمران خان اورشیخ رشید پر فرد جرم چوتھی بار موخر

  راولپنڈی(آئی  این پی)سانحہ 9 مئی کے جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم چوتھی بار موخر ہوگئی۔انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی، کیس میں مزید 10 ملزمان نے عدم ثبوت کی بنیاد پر بریت کی درخواستیں دائر کر دیں۔سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد عدالت سے حاضری کے بعد واپس روانہ ہو گئے جبکہ تمام ملزمان کی عدم حاضری کے باعث   ایک بارپھر ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔