توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشری بی بی کیخلاف فرد جرم کی کارروائی پھر موخر

 اسلام آباد(آئی این پی) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ  بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھر موخر ہو گئی۔سپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمند نے جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں ہی بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کی۔عمران خان اور بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 3 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی