صاحبزادہ حامد رضا،عبداللطیف اور زرتاج گل نااہل قرار

الیکشن کمیشن نے مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پرتینوں  کو آئندہ انتخابات کیلئے نااہل قرار  دیا
اسلام آباد(آئی این پی )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مالی گوشوارے جمع نہ کرانے پر صاحبزادہ حامد رضا،عبداللطیف اور زرتاج گل کو نااہل قراردیدیا ۔ رپورٹ کے مطابق  الیکشن کمیشن نے مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر 3ارکان کو آئندہ انتخابات کیلئے نااہل قرار  دیاہے۔نااہل قرار پانے والوں میں صاحبزادہ حامد رضا،عبدالطیف  چترالی اور زرتاج گل شامل ہیں،الیکشن کمیشن کے مطابق نااہلی عام انتخابات ، ضمنی انتخابات، سینٹ اور بلدیاتی انتخابات پر لاگو ہوگی،جو گوشوارے جمع کرانے تک برقرار رہے گی۔