علی امین گنڈا پور‘عارف علوی‘عمر ایوب‘سلمان اکرم راجہ‘شیخ وقاص اکرم کیخلاف بھی مقدمات بن گئے
راولپنڈی(آئی این پی )پی ٹی آئی کے اسلام آباد احتجاج پر راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان، بشری بی بی، وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور ، علیمہ خان، عارف علوی ، عمر ایوب‘سلمان اکرم راجہ‘شیخ وقاص اکرم اور دیگر کے خلاف راولپنڈی میں مزید 4 مقدمات درج کرلیے گئے۔ تفصیل کے مطابق پی ٹی آئی کی قیادت کے خلاف مقدمات انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت تھانہ صادق آباد، واہ کینٹ، ٹیکسلا اور نیو ٹائون میں مقدمات درج کیے گئے ہیں۔مقدمات کے متن میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنان نے ٹائر جلا کر سڑک بند کی راستہ روک لیا، ڈنڈوں سے لیس ملزمان نے پتھرا کرتے ہوئے پولیس پر حملہ کیا۔مقدمات کے متن کے مطابق گرفتار ملزمان سے آنسو گیس کے شیل، ڈنڈے، کنچے، غلیلیں برامد ہوئیں،