بانی پی ٹی آئی کیخلاف 62 مقدمات درج ہیں:وفاقی پولیس

 ایف آئی اے میں 7 انکوائریز چل رہی ہیں: ہائیکورٹ میںجواب،سماعت 18 نومبر تک ملتوی
اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو بتایا ہے  بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف فیڈرل کیپیٹل میں 62 مقدمات درج ہیں جب کہ ان کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ایجنسی  (یف آئی اے)میں 7 مقدمات اور انکوائریز چل رہی ہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قید بانی پی ٹی آئی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے حصول کے لیے ان کی بہن نورین نیازی کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔اسلام آباد پولیس نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف درج مقدمات کی رپورٹ جمع کرانے کے لیے وقت مانگ لیا‘عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 18 نومبر تک ملتوی کر دی۔