سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے 13 مقدمات سماعت کیلئے مقرر

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی ‘ جسٹس شاہد بلال پر مشتمل بینچ 9 فروری کو مقدمات کی سماعت کرے گا‘ضمانت کیخلاف پنجاب حکومت کی اپیل  پر بھی سماعت ہوگی
اسلام آباد(آن لائن)عدالت عظمی میں بانی پی ٹی آئی کے 13 مختلف مقدمات سماعت کیلئے مقررکی گئی ہے۔سپریم کورٹ کا دو رکنی بینچ 13 مقدمات کی سماعت کیلئے تشکیل دیا گیا ہے ۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی ‘ جسٹس شاہد بلال پر مشتمل بینچ 9 فروری کو مقدمات کی سماعت کریگا۔بانی تحریک انصاف کی ضمانت کیخلاف پنجاب حکومت کی اپیل سماعت کیلئے مقررکی گئی ہے ۔اسی طرح بشری بی بی کی ضمانت کیخلاف پنجاب کی اپیل سماعت کیلئے مقررکی گئی ہے ۔ بانی پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن کی فوجداری شکایت کیخلاف اپیل پر سماعت بھی مقررکی گئی ہے۔بانی پی ٹی آئی کے آفیشل سیکرڑ ایکٹ اور نیب کے مقدمات پر سماعت بھی فکس کی گئی ہے اورالقادر ٹرسٹ کیس میں بانی کی ضمانت  کیخلاف نیب اپیل پر سماعت مقررکی گئی ہے۔سائفر کیس میں بانی اورشاہ محمود قریشی کی بریت کیخلاف اپیل پر سماعت فکس کی گئی ہے اور9 مئی لاہور مقدمات میں بانی کی ضمانت کیخلاف سرکار کی اپیل سماعت کیلئے مقررکی گئی ہے ۔ہتک عزت کیس میں شہباز شریف کیخلاف بانی کی اپیلیں سماعت کیلئے مقررکی گئی ہیں۔رجسٹرار آفس نے تمام متعلقہ فریقین و کلاء کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔