توشہ خانہ 2کیس:بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کیخلاف سماعت منسوخ

راولپنڈی(آئی این پی )بانی پی ٹی آئی  عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف  جمعرات کو اڈیالہ جیل میں ہونے والی توشہ خانہ 2کیس کی سماعت منسوخ  ہوگئی ۔بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2کیس کی اگلی تاریخ   اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں دی جائے گی۔رات گئے عدالتی عملے کی جانب سے وکلا صفائی اور پراسیکوشن ٹیم کواس حوالے سے آگاہ کیا گیا ۔