وزیراعظم کی ہدایت پر جلد بنگلہ دیش کا دورہ کروں گا:محسن نقوی

پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں: بنگلہ دیشی سفیر کی ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں بنگلا دیش کے سفیر محمد روح العالم صدیقی نے کہا ہے اسلام آباد کے ساتھ برادارنہ تعلقات کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کے دوران کہی۔محسن نقوی نے کہا  وزیراعظم شہبازشریف اور بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کے مابین باکو میں ملاقات انتہائی خوش گوار رہی۔وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان کی خصوصی ہدایت پر بنگلا دیش کا جلد دورہ کروں گا اور اس دورے کا مقصد بنگلہ دیش کی حکومت اورعوام کے ساتھ خیر سگالی اور دو طرفہ تعلقات مضوط تر بنانے ہیں۔