ڈھاکہ (آئی این پی )کمیشن کے وائس چیئرمین پروفیسر علی ریاض نے کہا کہ قومی اتفاق رائے کمیشن اپنی حتمی رپورٹ بہت جلد بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کو پیش کرے گا۔انہوں نے یہ بیان اتوار کو ڈھاکہ کے جمنا اسٹیٹ گیسٹ ہائوس میں کمیشن کے صدر اور بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کی سربراہی میں قومی اتفاق رائے کمیشن کے اجلاس میں دیا۔تقریبا ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی اس ملاقات میں جولائی کے چارٹر کے مواد اور اس پر عمل درآمد کے طریقہ کار پر بنگلہ دیش کی سیاسی جماعتوں کے رویوں اور اس معاملے پر اتفاق رائے کمیشن کے موقف سے آگاہ کیا گیا