بھارتی عدالت میں درگاہ اجمیر شریف کو مندر قرار دینے کی درخواست سماعت کیلئے منظور

   نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی ریاست راجستھان کی عدالت میں انتہا پسند ہندو رہنما وشنو گپتا نے عالمی شہرت یافتہ درگاہ معین الدین چشتی میں ایک مندر کی تعمیر کے لیے درخواست دائر کردی۔بھارتی میڈیا کے مطابق درخواست میں ہندو سینا کے سربراہ وشنو گپتا نے موقف اختیار کیا ہے کہ درگاہ کے احاطے میں ایک مندر تھا جسے بحال کیا جائے‘عدالت نے فریقین کو 20 دسمبر کو ہونے والی اگلی سماعت پر حاضر ہوکر جواب جمع کرانے کا حکم بھی دیا