سری نگر (آئی این پی )جموں وکشمیر ماس موومنٹ نے درگاہ حضرت بل میں اشوک کے علامت والی تختی کی تنصیب کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کو مسلمانوں کے مذہبی معاملات میں کھلی مداخلت قراردیا ہے، جموں وکشمیرماس موومنٹ کے قائمقام چیرمین عبدالرشید لون نے اپنے بیان میں اس عمل کو گستاخانہ قراردیتے ہوئے کہا کہ اس سے کشمیر ی مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں،انہوں نے کہا کہ یہ اقدام "کشمیری عوام کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی دانستہ کوشش ہے۔"انہوں نے کہا کہ درگاہ حضرت بل کے کے احاطے میں اشوک کی علامت کی تختی لگانا کشمیری مسلمانوں کے مذہبی معاملات کی براہ راست خلاف ورزی ہے