بھارت: سیلابی ریلہ خواجہ غریب نواز کی درگاہ پر آئے زائر کو بہا لے گیا

نئی دہلی (آئی این پی ) بھارت میں شدید بارشوں نے تباہی مچارکھی ہے ۔ سیلابی ریلہ اجمیر شریف میں خواجہ غریب نواز کی درگاہ پر آئے زائر کو بہا لے گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت کے شہر اجمیر میں شدید بارشیں ریکارڈ کی گئیں جس کے سبب پانی سیلابی ریلوں کی شکل اختیار کر رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس طرح کا سیلابی ریلہ اجمیر میں قائم خواجہ غریب نواز درگاہ کے اطراف میں بھی دیکھنے میں آیا جو اپنے ساتھ سب کچھ بہا لے گیا۔ریلے کی زد میں درگاہ میں آنے والے زائرین بھی آئے جنہیں قریب موجود دکانداروں نے بچانے کی کوشش کی۔