پاکپتن(خصوصی رپورٹ)پاکپتن کے علاقے درگاہ بازار میں گارمنٹس سٹور میں اچانک آگ لگ گئی ،جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو کے فائر فائٹرز فوری طور پر موقع پر پہنچے اور بھرپور کارروائی کے بعد آگ پر مکمل قابو پا لیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ نے سٹور میں رکھے کپڑوں اور دیگر سامان کو نقصان پہنچایا، تاہم بروقت کارروائی کے باعث آگ مزید پھیلنے سے روک لی گئی اور قریبی دکانیں محفوظ رہیں۔ خوش قسمتی سے واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ آتشزدگی کی وجہ تا حال معلوم نہ ہو سکی۔