سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ کی مناسبت سے 4 دن کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔
تعطیلات عرفات کے دن یعنی جمعرات 5 جون سے شروع ہو کر اتوار 8 جون تک جاری رہیں گی۔یہ تعطیلات عیدالاضحیٰ کے موقع پر دی گئی ہیں جو کہ 6 جون جمعہ کو منائی جائے گی۔ اس موقع پر عوام کو آرام، عبادات اور عید کی خوشیاں منانے کا موقع ملے گا۔عیدالاضحیٰ سعودی عرب سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے ایک اہم مذہبی تہوار ہے جس میں قربانی اور خیرات کا جذبہ اجاگر کیا جاتا ہے۔