متحدہ عرب امارات میں یومِ اتحاد اور 54ویں قومی دن کے جشن کے حوالے سے سرکاری حکام نے اہم اعلان کیا ہے جس کے مطابق یکم اور 2 دسمبر کو سرکاری سطح پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس سے عوام اور سرکاری ملازمین کو ایک ساتھ چار دن کی چھٹیاں ملیں گی، کیونکہ یہ تعطیلات ہفتہ اور اتوار کے روز معمول کے ہفتہ وار تعطیلات کے ساتھ شامل ہو کر چار روز تک جاری رہیں گی۔
یومِ اتحاد اور قومی دن 1 اور 2 دسمبر کو منائے جائیں گے، جو ملی جوش اور جذبے کے ساتھ شایان شان طریقے سے منائے جائیں گے۔
حکومت نے سرکاری دفاتر اور اداروں کو 4 دن کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جن میں یکم اور 2 دسمبر کے علاوہ ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات بھی شامل ہیں۔
وزارت تعلیم نے بھی سرکاری اور نجی اسکولوں میں دونوں دن تعطیل کا اعلان کیا ہے، تاکہ طلبہ اور اساتذہ بھی جشن میں شامل ہو سکیں۔
واضح رہے کہ یو اے ای میں ہفتہ اور اتوار ہفتہ وار تعطیلات ہوتی ہیں، اس لیے 1 اور 2 دسمبر کو تعطیلات پیر اور منگل کے روز ہوں گی، جس سے شہری چار روز کی تعطیلات کا لطف اٹھائیں گے۔
گزشتہ برس بھی امارات نے سرکاری اور نجی شعبوں کے لیے تعطیلات کے شیڈول کی منظوری دی تھی، جس میں عیدالفطر، عیدالاضحی، یومِ عرفہ، نئے ہجری سال، 12 ربیع الاول، امارات کا یومِ اتحاد اور سال نو شامل ہیں۔یہ اعلان امارات کی جانب سے اپنی تاریخ، ثقافت اور قومی اتحاد کی اہمیت کو منانے کے لیے ایک بڑا اقدام ہے، جس سے عوام کو جشن منانے کا بھرپور موقع مل رہا ہے۔