قطر نے عیدالاضحیٰ 2025 کے موقع پر پانچ روزہ سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے، جو 9 ذوالحجہ سے 13 ذوالحجہ تک جاری رہیں گی۔ یہ چھٹیاں یومِ عرفہ سے شروع ہوں گی، جو ممکنہ طور پر جمعرات 5 جون 2025 کو ہوگا، جبکہ عیدالاضحیٰ جمعہ 6 جون کو منائی جائے گی۔
قطری حکام کے مطابق ان تواریخ کی حتمی توثیق 27 مئی 2025 کو چاند کی رؤیت کے بعد کی جائے گی۔ اگر چاند 27 مئی کو نظر آ گیا تو ذوالحجہ 28 مئی سے شروع ہو گا، بصورت دیگر اس کا آغاز 29 مئی سے ہو گا۔اسی طرح متحدہ عرب امارات میں بھی یومِ عرفہ کے بعد عید کے تین دن (جمعہ 6 جون سے اتوار 8 جون تک) تعطیلات دی جائیں گی، جس سے شہریوں کو طویل ویک اینڈ میسر آئے گا۔یاد رہے کہ خلیجی ممالک میں سرکاری تعطیلات کا شیڈول اکثر قمری کلینڈر اور چاند کی رؤیت سے مشروط ہوتا ہے، اس لیے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ چاند دیکھنے کی سرکاری تصدیق کا انتظار کریں۔