یورینیم چوری کے واقعات:بھارت کی غفلت عالمی سلامتی کیلئے خطرہ بن گئی

بھارت کی یہ کمزوریاں نہ صرف خود اس کے لیے خطرناک ،عالمی پروٹوکولز کو بھی نقصان پہنچا رہی ہیں،ماہرین
 اسلام آباد (آئی این پی )بھارت میں یورینیم کی چوری کے واقعات نے جوہری تحفظ کے پروٹوکولز کے بارے میں بڑھتے خدشات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔بھارت میں جوہری مواد کی چوری، سمگلنگ اور تابکار حادثات کے تسلسل نے عالمی برادری کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا ۔سائوتھ ایشیا سٹریٹجک اسٹیبیلٹی انسٹیٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق 1994سے 2021کے دوران بھارت میں جوہری مواد کی چوری کے 18واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں، جن میں چوری ہونے والے مواد کی مقدار 200کلوگرام سے تجاوز کر گئی ہے۔ماہرین کے مطابق بھارت کی یہ کمزوریاں نہ صرف خود اس کے لیے خطرناک ہیں بل کہ جنوبی ایشیا میں جوہری تحفظ کے عالمی پروٹوکولز کو بھی نقصان پہنچا رہی ہیں۔