پی ٹی آئی کی قیادت انتشار کا شکار ، انہیں احتجاج کا میاب ہونے کی امید نہیں ، علی امین گنڈا پور کے خلاف فی الحال کارروائی نہیں ہو گی
میرے اسٹیبلشمنٹ سے اچھے تعلقات ہیں مجھ سے مذاکرات کر لیں‘سیاسی مذاکرات بانی پی ٹی آئی کے سٹیٹس کے نہیں:میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد (آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے پی ٹی آئی کی قیادت انتشار کا شکار ہے ۔ انھیں احتجاج کا میاب ہونے کی کوئی امید نہیں ہے ۔ علی امین گنڈا پور کے خلاف فی الحال کوئی کارروائی نہیں ہو گی ۔ میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پی ٹی آئی کی قیدت انتشار سے دو چار ہونے کے باعث انھیں احتجاج کامیا ب ہونے کی کوئی امید نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کے پی کے خلاف کوئی کاررو ائی نہیں ہوگی۔ وہ وکٹ کے دونوں اطراف کھیل رہا ہے ۔ دیکھتے ہیں ایمپائر کب اس کو آوٹ دیتا ہے ۔ انہوں نے پی ٹی آئی کو مشورہ دیتے ہوے کہا میرے اسٹیبلشمنٹ سے اچھے تعلقات ہیں مجھ سے مذاکرات کر لیں۔ انہوں نے کہا سیاسی مذاکرات بانی پی ٹی آئی کے سٹیٹس کے نہیں وہ صرف خاکی وردی والوں کے ساتھ مذاکرات کرنا پسند کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک کی سلامتی کے لئے خطرہ بن گئی ہے ۔ اب ہمیں اس ایشو کو سنجیدگی سے لینا ہو گا ۔