دمشق(آئی این پی )شامی وزیر خارجہ اسد الشیبانی نے اعلان کیا ہے کہ دمشق نے 73 ٹن قدرتی یورینیم کو بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی نگرانی میں دے دیا ہے، جو شام کی 15 سالہ جوہری عدم تعمیل فائل کی بندش اور واچ ڈاگ کے ساتھ نئے تعاون کے آغاز کی علامت ہے۔شام کے وزیر خارجہ نے کہا کہ دمشق نے 73 ٹن قدرتی یورینیم کو بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے تحفظات کے تحت رکھا ہے، اس اقدام کو ایک اہم موڑ کے طور پر بیان کیا گیا ہے جو 15 سال کی عدم تعمیل کو ختم کرتا ہے.سرکاری خبر رساں ایجنسی صنعا کے مطابق، آئی اے ای اے کی جنرل کانفرنس سے ویڈیو کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے الشیبانی نے کہا کہ بورڈ آف گورنرز نے 9 ستمبر کو متفقہ طور پر شام کی جوہری فائل کو بند کرنے کا فیصلہ کیا