گورنر خیبرپختونخوا کا داتا دربار اور بادشاہی مسجد کادورہ‘نماز جمعہ ادا کی

 ڈائریکٹر جنرل اوقاف  حافظ انیس الرحمن نے فیصل کریم کنڈی کا استقبال کیا‘داتا دربار کا دورہ کرایا
لاہور(سپیشل رپورٹر)خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے لاہور کے معروف مذہبی و تاریخی مقامات  داتا دربار اور بادشاہی مسجد کا دورہ کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل اوقاف  حافظ انیس الرحمن  نے گورنر کا استقبال کیا اور انہیں داتا دربار کا تفصیلی وزٹ کروایا۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے بادشاہی مسجد میں جمعہ کی نماز ادا کی۔ڈی جی اوقاف نے گورنر کو داتا دربار اور بادشاہی مسجد میں جاری ترقیاتی منصوبوں، صفائی ستھرائی کے انتظامات اور دیگر سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر گورنر نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈی جی اوقاف حافظ انیس الرحمن کی کوششو ں کو سراہا۔۔