اسلام آباد (یواین پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ یومِ تکبیر ہماری قومی حمیت اور وحدت کا مظہر ہے، پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے، قوم کو سائنسدانوں اور قیادت پر فخر ہے۔وزرات صنعت و پیداوار کی جانب سے 28 مئی یوم تکبیر کے موقع پر بدھ کو جاری بیان میں ہارون اختر خان نے کہا کہ یومِ تکبیر قومی خودمختاری کا دن ہے، 28 مئی کا دن پاکستان کی ایٹمی طاقت کا ثبوت ہے،قوم کو سائنسدانوں اور قیادت پر فخر ہے۔