یوم پاکستان باہمی اتحاد اور قومی یکجہتی کاپیغام دیتا ہے، دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کاعہد کرنا ہوگا
اسلام آباد(آئی این پی )صدراستحکام پاکستان پارٹی اوروفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ یوم پاکستان پوری قوم کو باہمی اتحاد اور قومی یکجہتی کاپیغام دیتا ہے۔یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ 23مارچ کو قراردادِ پاکستان کی منظوری سے ہی پاکستان کاحصول ممکن ہوا، بحثیت قوم ہمیں اسی اتحاد، بھائی چارے اوریگانگت کی ضرورت ہے۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ ہمیں قومی حمیت سے ملک کو درپیش بحرانوں سے نکالنا ہو گا، ملک دشمن سازشوں اور دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کاعہد کرنا ہوگا، ہمیں ایک قوم کی طرح مادروطن کی حفاظت کیلئے کردارادا کرناہوگا۔