لیما(آئی این پی )لیما کے دارلحکومت پیرو میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں 55 پولیس اہلکار اور 20 شہری زخمی ہوگئے ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق پیرو میں حکومت مخالف مظاہروں میں شدت آگئی۔مظاہروں کے دوران ہونے والی جھڑپوں میں 55 پولیس اہلکار اور 20 شہری زخمی ہوگئے ہیں۔دارالحکومت لیما میں ہزاروں افراد نے کانگریس کے قریب ریلی میں احتساب اور اصلاحات کا مطالبہ کیا۔مظاہرین نے رکاوٹیں ہٹانے کی کوشش کیں جس پر پولیس نے مظاہرین کو منشترکرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی