ایران میں کریک ڈائون کے بعد طلبہ کے حکومت مخالف مظاہرے

یہ طلبہ جنوری میں مارے جانے والوں کی یاد میں مظاہرے کر رہے تھے
تہران(آئی این پی ) ایران میں گذشتہ ماہ کے احتجاج اور کریک ڈائون کے بعد کئی جامعات کے طلبہ نے حکومت مخالف مظاہرے کیے ہیں۔بی بی سی کے مطابق دارالحکومت تہران کی شریف یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے کیمپس میں مارچ کرتے دیکھا گیا۔ بعد میں ان طلبہ اور حکومت کے حامیوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔تہران کی ایک اور یونیورسٹی میں دھرنا دیا گیا اور شمال مشرق میں ایک ریلی کی اطلاع ملی ہے۔ یہ طلبہ جنوری میں مارے جانے والوں کی یاد میں مظاہرے کر رہے تھے۔خیال رہے امریکہ نے ایران کے قریب اپنی فوجی موجودگی میں اضافہ کیا ہے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ محدود فوجی حملے پر غور کر رہے ہیں۔