پاکستان نے بھارتی غرور مٹی میں ملا دیا، اب دشمن پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرآت نہیں کر سکتا:وفاقی وزیر کا تقریب سے خطاب
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے پاکستان نے بھارتی غرور مٹی میں ملا دیا، اب دشمن پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرآت نہیں کر سکتا۔اسلام آباد میں یومِ تکبیر کی تقریب سے خطاب میں انہوںنے کہا پاکستان ایٹمی طاقت ہے، جسے دشمن میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ ملک کی پائیدار ترقی کے لیے مضبوط معیشت ضروری ہے، نوجوانوں کو جدید تعلیم سے آراستہ کرنا ہو گا۔ افواجِ پاکستان نے بھارت کو تاریخی شکست دے کر ملک کو سر بلند کیا۔ ملکی ترقی کے لیے شرحِ خواندگی میں اضافہ کرنا ہو گا، نواز شریف نے ایٹمی دھماکوں کا جرآت مندانہ فیصلہ کیا۔احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ رافیل طیارے گرا کر پاکستان نے بھارت کا غرور مٹی میں ملا دیا، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں بھارت کو عبرتناک شکست دی۔