ملکی معیشت کو ٹیکنو معیشت میں تبدیل کرنا ضروری ہے:احسن اقبال

پاکستان میں کام کرنے والے چینی  قومی مہمان ہیں، سکیورٹی فراہم کرنا ہماری  ذمہ داری ہے
ہماری نسل نے تختی سے فائیو جی کا سفر طے کر کے ناممکن کو ممکن کر دکھایا ہے:تقریب سے خطاب
  اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے  ملکی معیشت کو ٹیکنو معیشت میں تبدیل کرنا ضروری ہے،پاکستان میں کام کرنے والے چینی ہمارے قومی مہمان ہیں،  چینی شہریوں کو سیکیورٹی فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے  ایک  تقریب سے خطاب اور انٹرویو میں  کیا ۔ا حسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کے مستقبل کے لیے نوجوان نسل کو جدید علوم سے ہمکنار کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نارووال کی یونیورسٹی میں 7 ہزار سے زائد طلبا زیر تعلیم ہیں، معاشی ترقی کے لیے ہمیں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانا ہوگا، نوجوان جدیدعلوم، تحقیق سیخود کو بہرہ مند کریں۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، ملکی معیشت کو ٹیکنو معیشت میں تبدیل کرنا ضروری ہے، دریں اثناء   ویمن انٹرپرینیورشپ کانفرنس ویکون 2024سے خطاب  میں احسن اقبال نے کہا ہماری نسل نے تختی سے فائیو جی کا سفر طے کر کے ناممکن کو ممکن کر دکھایا ہے،ہماری نوجوان بچیاں کامیابی سے جدید شعبوں میں آگے بڑھ رہی ہیں،ہر ترقی یافتہ ملک نے خواتین کی شمولیت کے ذریعے ترقی حاصل کی ہے،ذہین نوجوان سٹارٹ اپس سے پاکستان کا مستقبل روشن کریں گے