اسلام آباد (آن لائن)وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے تعلیمی منصوبوں پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا زور، دیتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کی سہولیات فراہم کرنا ضروری ہے، دہشت گرد گروہوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے آگاہی مہم چلائی جائے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو حکومتوں میں بلوچستان کے طلبہ کو 10,000 اسکالرشپس فراہم کیے گئے،نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں شامل کیا جائے، جامعات میں علاقائی گروہ بندی ختم کی جائے، حکومت نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لیے کوشاں ہے۔