ایٹمی دھماکے پرامن اور محفوظ پاکستان کی ضمانت ہیں: مریم نواز

لاہور(سپیشل رپورٹر )وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے  ایٹمی دھماکے پرامن اور محفوظ پاکستان کی ضمانت ہیں۔یوم تکبیر پر اپنے پیغام میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے پاکستانی قوم اور امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا  27 سال بعد بھی پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند ہے اورسربلند رہے گا، دشمن پاکستان کی سرزمین کی طرف میلی نظر سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ایٹمی قوت بننا پوری امت مسلمہ کا فخر ہے، اللہ تعالی کے فضل و کرم سے پاکستان کو پوری دنیا میں پہلی مسلمان ایٹمی قوت بننے کا اعزاز حاصل ہوا