بہت خوش ہوں،الحمدللہ لاہوروالوں نے قواعدو ضوابط پرعمل کرکے محفوظ بسنت منانے میں اہم کردار ادا کیا،خوش و خرم مگرمحفوظ بسنت کا تصور پوری طرح اپنایا گیا
کھابے کھائے گئے پیچوں پر پیچ لڑائے گئے، ہوا کے جوش پر پتنگوں کی آنکھ مچولی ہوتی رہی یہی خوشی ہے‘ سیف بسنت کا تصورلاہور کے بعد دوسرے شہروں میں بھی اپنایاجائے گا
مقررہ سائزاورمقررہ پنے کے علاوہ ممنوعہ ڈوراستعمال کرنے کی اطلاعات نہیں ملیں، چھتوں پرایس اوپیزکے مطابق محفوظ بسنت منائی ،دھاتی تاراستعمال نہ ہونے سے ٹرانسفارمر محفوظ رہے
لاہور(سپیشل رپورٹر)وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے بسنت پرحفاظتی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے پر اہل لاہور کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا خوشی ہے کہ لاہور والوں نے ہمارے اعتماد کی لاج رکھی، میں بہت خوش ہوں،الحمدللہ لاہوروالوں نے قواعدو ضوابط پرعمل کرکے محفوظ بسنت منانے میں اہم کردار ادا کیا،خوش و خرم مگرمحفوظ بسنت کا تصور پوری طرح اپنایا گیا،کھابے کھائے گئے پیچوں پر پیچ لڑائے گئے، ہوا کے جوش پر پتنگوں کی آنکھ مچولی ہوتی رہی یہی خوشی ہے۔مریم نواز نے مزیدکہامقررہ سائزاورمقررہ پنے کے علاوہ ممنوعہ ڈوراستعمال کرنے کی اطلاعات نہیں ملیں، چھتوں پرایس اوپیزکے مطابق محفوظ بسنت منائی گئی،دھاتی تاراستعمال نہ ہونیکی وجہ سے ٹرانسفارمر بھی محفوظ رہے۔سیف بسنت کا تصورلاہور کے بعد دوسرے شہروں میں بھی اپنایاجائے گا،لبرٹی اور اندرون شہرسمیت ہر علاقے میں 200کلینک آن ویل، 21فیلڈ اسپتال بھی متعین تھے۔بسنت فیسٹیول کے اختتام تک عوام احتیاط کا دامن نہ چھوڑیں۔دریں اثناء وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے بسنت کا وقت پیر کی صبح 5 بجے تک بڑھا دیا۔اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا یہ توسیع لاہور کے عوام کیلئے انعام ہے جنہوں نے بسنت کو بھرپور نظم و ضبط کے ساتھ منایا اور تمام حفاظتی ایس او پیز کی ذمہ داری سے پابندی کی