تل ابیب(مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے قانون سازوں کو بتایا کہ حماس کے غزہ میں سربراہ محمد سنوار کو ایک کارروائی میں قتل کردیا گیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق محمد سنوار اس وقت حماس کے غزہ میں سبراہ ہونے کے علاوہ سابق سربراہ یحییٰ سنوار کے چھوٹے بھائی ہیں۔حماس کی جانب سے اب تک اپنے سربراہ کی اسرائیلی حملے میں شہادت کی خبروں کی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔