بانی پی ٹی آئی حساب دیں انہوں نے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید کے ساتھ مل کر کیا کیا
پارلیمنٹ کو ماضی میں عدلیہ کے غلط فیصلوں کے سامنے کھڑا ہونا چاہیے تھا:لندن میں گفتگو
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہاہے26ویں ترمیم خوش آئندے ہے‘پارلیمنٹ کو ماضی میں عدلیہ کے غلط فیصلوں کے سامنے کھڑا ہونا چاہیے تھا‘بانی پی ٹی آئی حساب دیں انہوں نے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید کے ساتھ مل کر کیا کیا‘عدلیہ سے ساز بازکر کے ایک منتخب وزیراعظم کو ہٹایا گیا‘پی ٹی آئی ایک منصوبہ دکھا دے جس پر فخر کرسکے‘انہوں نے ملکی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا‘انہوں نے کہا اگر دوبارہ خلل نہ ڈالا گیا تو ہم حالات کو سنوار لیں گے