پشاور (آئی این پی )پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعا ت شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے پارٹی ملک گیر احتجاج کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور بانی پی ٹی آئی کسی بھی وقت کال دے سکتے ہیں، سب سے بڑی موبیلائزیشن کی جا چکی ہے، تاہم فی الحال اسلام آباد نہ جانے کا فیصلہ ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی احتجاج کیلئے تیار ہے،انہوں نے کہا پیپلز پارٹی ہر جگہ ظلم والا ڈراما کرتی ہے، یہ ایسے نہیں چل سکتا۔